اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کشمیر کی کشیدہ اور بگڑتی صورت حال پربھی گفتگو ہوئی.
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے مشیئر قومی سلامتی سے خیر سگالی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے ساتھ دیگر اہم امور زیر بحث آئے.
ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتربنانے اور کشمیرکی کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی.
اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کاخواہاں ہے. ساتھ انھوں نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا.
اس موقع پربھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاک بھارت ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں.
بھارتی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اعتماد سازی کے لئے تجارت اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی اور وفود کے دوروں کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کشمیروں کے لیے ہر فورمز پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے. گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میںکہا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا.
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی خصوصی پریس کانفرنس میں بھارت پر کشمیر میں گجرات کے قتل عام کی تاریخ دہرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ اپریل کو ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے.
کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا، آرمی چیف
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔