اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے، ناصر جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے.

تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور امریکی سفیرڈیوڈہیل کی درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں نئی امریکی پالیسی بالخصوص اور دوطرفہ تعلقات پر بالعموم تبادلہ خیال کیا گیا.

دونوں نے رہنماؤں نے علاقائی صورت حال، افغانستان میں امن اور افغان مصالحتی عمل پر اپنا اپنا موقف سامنے رکھا اور خطے میں قیام امن کے لیے ضروری اقدامات پر اظہار خیال کیا گیا.

اس موقع پر مشیر قومی سلامتی نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تزکرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر نوٹس لی گی اور اس مسئلہ کے حل کے لیے عالمی قوتین اپنا کردار ادا کریں گی.

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان سب زیادہ پاکستان کے حق میں ہے جس کے لیے پاکستان نے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے جس کا اعتراف کیا جانا چاہیئے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں