سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے پہلی بار اپنے بارے میں وہ باتیں کھل کر بیان کر دیں جو آج تک کسی کو معلوم نہیں۔
ناصر خان جان کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی۔
پروگرام میں سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا کہ میرے گاؤں کا نام دیر ہے، میری 8 بہنیں ہیں اور ہم 8 بھائی ہیں لیکن میں سب سے چھوٹا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس ڈگریاں بہت ہیں، میں نے لیبارٹری ٹیکنیشن کیا تھا، پھر بیچلر کیا اور مالاکنڈ کی یونیورسٹی سے انگریزی میں ماسٹر بھی کر چکا ہوں۔
وہ کہتے ہیں کہ جب میں ایف ایس سی کر رہا تھا تو والد صاحب ڈاکٹر تھے، ہماری فیملی میں بہت سے لوگ تعلیم یافتہ ہیں اور سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ کیا بننا چاہتے تھے؟ اس پر ناصر خان جان نے کہا کہ میں ایک فضائی میزبان بننا چاہتا تھا، خواہش تھی کہ زیادہ تنخواہ والی نوکری ملے، مجھے مشہور ہونے کا بہت شوق تھا۔