کراچی: ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کے خاوند اور سابق وزیرتعلیم سندھ ایم اے جلیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، اُن کی نماز جناز بعد نماز عصر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنونیر و سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء تھے اور ایک بار سابق وزیر تعلیم سندھ بھی رہ چکے تھے۔
ایم اے جلیل کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گہر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، متحدہ کے عارضی مرکز پی آئی بی سے جاری تعزیبی اعلامیہ میں کہا گیا ہے اس دکھ کی گھڑی ایم کیو ایم اور تمام کارکنان سینیٹر نسرین جلیل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا کہ ہے کہ مرحوم نے کارکنان، عوام کے لیے جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔
ترجمان ایم کیو ایم نے ایم اے جلیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا کرتے ہوئے اُن کے لیے صبر کے لیے دعا کی ساتھ ہی مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔