اشتہار

احسان اللہ ’باکس آفس‘ کے کھلاڑی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے فاسٹ بولر احسان اللہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’باکس آفس‘ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔

سابق انگلش کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے احسان کی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی تعریف کی اور پی ایس ایل 8 میں ان کی شاندار بولنگ کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ بہترین فاسٹ بولر ہیں وہ بالکل باکس آفس پر ہے اسی طرح کی تیز رفتار بولنگ کرنے کی انہیں ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ناصر حسین نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم عالمی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، شاہین آفریدی اور محمد رضوان بھی مکمل باکس آفس پر ہیں۔

واضح رہے کہ ناصر حسین کا یہ بیان ددی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ سے پہلے آیا ہے جو 21 جولائی کو شروع ہونے والا ہے اور اس میں دنیا بھر کے بین الاقوامی کرکٹرز شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ احسان اللہ کو پی ایس ایل 8 میں شاندار بولنگ کی بدولت افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں احسان اللہ کے ڈیبیو کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں