پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

ہاردک پانڈیا کی پوسٹ پر مداحوں نے سوالات اٹھا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں نے سوالات اٹھا دیے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بیٹے اگستیا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے پانڈیا نے بیٹے کے لیے لکھا کہ ’میرا نمبر ون، میں جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ آپ کے لیے کرتا ہوں۔‘

- Advertisement -

ہاردک پانڈیا کا پوسٹ کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان سے اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے متعلق سوالات کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’بھابھی جی نظر نہیں آرہیں۔‘

دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بھابھی کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کریں۔‘

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں ہاردک پانڈیا اور اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

ہاردک پانڈیا

سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق کی خبروں کے ساتھ ساتھ یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ طلاق کے بعد نتاشا شوہر کی 70 فیصد جائیداد کی مالک بن جائیں گی۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی جانب سے علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں