پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’کوئی سڑکوں پر آنے والا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی تصدیق کے بعد نتاشا کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے لکھا کہ ’کوئی سڑکوں پر آنے والا ہے۔‘

نتاشا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اندازے لگائے جارہے ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی تصدیق کی تھی۔

نتاشا

بھارتی میڈیا ویب سائٹس ’کرکٹ ون‘ اور انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہاردک اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب کرکٹر کی 70 فیصد جائیداد اہلیہ نتاشا کو منتقل کی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے سے ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی سے متعلق  متعدد افواہیں زیرِ گردش تھیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے طلاق کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

علاوہ ازیں نتاشا نے انسٹاگرام سے ’ ہاردک‘ نام بھی ہٹادیا ہے۔

یاد رہے کہ طلاق سے متعلق خبروں پر ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، ان کا ایک 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ ہے جس کی پیدائش 2020 میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں