ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

ہاردک سے طلاق کی وجہ سامنے آنے کے بعد نتاشا کی مبہم پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کی وجہ سامنے آنے کے بعد سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہاردک پانڈیا کی شخصیت تھی جو طلاق کی وجہ بھی، ہاردک بہت غصے والے انسان اور خود پسندی کا شکار تھے۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نتاشا کو احساس ہوا کہ ان کی اور ہاردک کی شخصیت میں بہت فرق ہے، انہوں نے اس فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تھک چکی تھیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلاق کا فیصلہ نتاشا کے لیے بہت مشکل اور تکلیف دہ تھا۔

تاہم اب نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹاگرام پر محبت سے متعلق ذومعنی اسٹوری شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں نتاشا نے لکھا کہ ’محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں، محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے، محبت نہ دوسروں کی غلطیوں کا حساب رکھتی ہے اور نہ ہی مغرور اور تکبر والی ہوتی ہے، محبت کرنے والے شخص کو جلد غصہ بھی نہیں آتا۔‘

نتاشا نے اسٹوری میں مزید لکھا تھا کہ محبت تحفظ فراہم کرتی ہے، ہمیشہ اعتماد کرتی اورپرامید ہوتی ہے، محبت کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔

گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں