آسٹریلیا کے مایہ ناز اسپنر نیتھن لائن نے منفرد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز اسپنر نیتھن لائن کا کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن وہ آسٹریلیا کے وکٹری سونگ کے لیڈر کے رول سے ریٹائر ہوگئے۔
آسٹریلیا کی ٹیم جب بھی میچ جتتی ہے تو ٹیم کے کھلاڑی کورس کے انداز میں گانا گاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایلکس کیری ایک بہترین امیدوار ہیں، ارادہ تھا کہ اگر آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتتا تو یہ ذمے داری کسی اور کو دیتا مگر اب ویسٹ انڈیز سیریز میں یہ فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں بھارت اور انگلینڈ میں جیتنا چاہتا ہوں، ابھی ایک اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کا ارادہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ روایت انیس سو اسی سے چلی آرہی ہے، نیتھن لائن نے 67 فتوحات میں وکٹری سونگ گایا۔۔ وکٹ کیپر ایلیکس کیری اب وکٹری سونگ گایا کریں گے۔