اسلام آباد : آج پاکستان بھر میں یوم فلسطین منایا جا رہا ہے، شہر شہر ریلیاں اور مظاہرے جاری ہے ، جس میں دہشتگرد اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں آج فلسطینوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے، یوم یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں اور مظاہرے جاری ہے ، شہریوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہرفردغزہ،فلسطین سےیکجہتی کیلئےوزیراعظم کی پکارپرلبیک کہےگا، پاکستان کاہرفردآپ کے ساتھ ہے ہم سب فلسطین ہیں، سیزفائرہوناایک کامیابی ہے، آپ کےحقوق ملنےتک جدوجہدمیں آپ کےساتھ ہیں۔
پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنے وزیر اعظم عمران خان کی پکار پر لبیک کہے گا، پاکستان کا ہر فرد آپ کے ساتھ ہے ہم سب فلسطین ہیں۔۔۔ سیز فائر ہونا ایک کامیابی ہے لیکن آپ کے حقوق ملنے تک ہم اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں #UnitedForPalestine
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 21, 2021
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عوام سے یو م یکجہتی فلسطین کے موقع پر منعقد کی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یک زبانی کا تقاضا کرتے ہیں۔
معصوم نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور ضمیر جھنجھوڑ دینے والے مظالم اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یک زبانی کا تقاضا کرتے ہیں۔ فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گرد قوتوں کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے آج دن 11 بجے لبرٹی چوک میں ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 21, 2021
فردوس عاشق اعوان نے کہا شرکاءسے گزارش ہے کورونا ایس او پیزکو مدنظر رکھتے ہوئے ریلی میں شریک ہوں اور بے گناہ فلسطینی بہن بھائیوں، بچوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کا یک زباں ہوکر جواب دیں۔
نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد سے اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، مارچ کی سربراہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے جبکہ ارکان قومی اسمبلی بھی احتجاج میں شریک ہوں گے ۔
فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے وکلاکا مارچ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ، مظاہرین میں سینئر اور خواتین وکلاکی شرکت کی ، مظاہرین نے اسرائیل جارحیت کیخلاف پوسٹرز اٹھا رکھے ہیں۔