صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتح حاصل کرنے پر قوم خوشیاں منائے، ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے۔
یہی عزم ہمارے آباؤاجداد کے دوقومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے، اللہ پر ایمان نے ہمیں اپنے سے 5 گنا زیادہ بڑے ملک کیخلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت دی۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف، ایئرچیف مارشل، نیول چیف اور افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان کی بہادری اور انتھک محنت نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔
پاکستان سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہوگیا، بھارتی سیکریٹری خارجہ