اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مہنگائی سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جواب دے دیا۔
اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو، تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔
وزیر خزانہ نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے یہ بھی لکھا کہ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔
عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو۔
تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن اللہ سبحان تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی۔ تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ https://t.co/J7V5IMkK0a— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 2, 2023
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کا بڑا حوصلہ ہے کہ اپنی دی ہوئی مہنگائی پر تنقید کر رہے ہیں، آپ ان پر تنقید کر رہے ہیں جو آپ کی ظالمانہ پالیسیوں کو درست کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ آپ کی لوٹ مار، نااہلی اور ظالمانہ ڈیل نے ملک کو یہ دن دکھائے، آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل کر کے پھر خلاف ورزی کی، آپ نے ملک کو معاشی بدحالی میں دھکیلا، اب سکون سے بیٹھیں، تباہی پر ان لوگوں کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے آپ کو چنا اور 4 سال تک کھلایا، عدلیہ میں ایسے لوگوں کی باقیات کا بھی شکریہ ادا کریں، اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
Mighty audacious of u to criticize those who’re undoing yr mess created through yr ruthless plunder, incompetence,misplaced priorities, cruel deal that you struck with IMF & then its breach that plunged the country into economic turmoil. So sit down! #عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی https://t.co/lRXe2qiiAH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023