جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور نے سیکورٹی گارڈ ہلاکت کیس میں حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ایک شریک ملزم ذوالفقار کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیے.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور نے ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کیے،ملزمان پر آج فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر تھی.

ملزم روحیل اصغر کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی داخل نہیں کرائے گئے،ان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ضمانتی مچلکے نقد جمع کرانے ہیں ابھی بینک سے رقم نکلوانی ہے وقت دیا جائے.

گزشتہ سماعت پر عدالت نے شیخ روحیل اصغر کی دو لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ملزمان کے وارنٹ نکالتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.

واضح رہے کہ کوہسار پولیس نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ذوالفقار کے خلاف سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں