ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ ناکام، سولہ درجن انڈے پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی آنے والے دو ارکان اسمبلی کی گاڑی سے سولہ درجن انڈے پکڑے گئے، حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرکے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈے کا فنڈا قومی اسمبلی کے مرکزی دروازے تک پہنچ گیا، متوالے اور کھلاڑی ایوان میں انڈے لے جاتے ہوئے پکڑے گئے۔

پارلیمنٹ کے گیٹ پر چیکنگ کے دوران ن لیگ کے رکن افضل کھوکھر کی گاڑی سے چھ درجن جبکہ پی ٹی آئی رکن افضل ڈھانڈلہ کی گاڑی سے دس درجن انڈے برآمد ہوئے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سے حکومت کو رپورٹ دی گئی ہے کہ انڈے لانے کا مقصد اسمبلی کا ماحول خراب کرنا تھا۔

دوسری جانب سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے برآمد ہونے والے انڈوں پر نرالی منطق پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ سردی بڑھ گئی ہے۔ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے راہداری ریمانڈ پر شریک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے لائیواسٹاک کے فروغ سے متعلق بیان پر اپوزیشن پہلے ہی نالاں ہیں، اب ان سولہ درجن انڈوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، اس سے قبل مریم اورنگزیب بھی انڈوں کا ڈبہ اٹھائے دہائی دے چکی ہیں جن اںڈوں پر حکومت کے دعوے درج تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں