منگل, جون 18, 2024
اشتہار

تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کا معاملہ : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا مؤقف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو بتا دیا آج ووٹنگ ناگزیر ہے ، ووٹنگ نہ ہوئی توتوہین عدالت لگے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا مؤقف سامنے آگیا، ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر کو بتا دیا آج ووٹنگ ناگزیر ہے ، ووٹنگ نہ ہوئی توتوہین عدالت لگے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ دیر بعد ہورہا ہے ، جس میں وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نگراں حکومت کے قیام کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال کر دی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں