ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکر ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت آگئی۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافےکی سمری وزارت پارلیمانی امور تیار کرتی ہے جس میں اسپیکر آفس اور سیکریٹریٹ کا تنخواہ کی سمری  کیلئے عمل دخل نہیں ہوتا۔

ترجمان نے کہا کہ سمری وزارت پارلیمانی امور نے بھجوائی اور کابینہ نے منظوری دی تھی،  وزارت پارلیمانی امور نے منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تنخواہ میں اضافے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

ذرائع نے بتایا خط میں اسپیکر قومی اسمبلی نے تنخواہ کا معاملہ وزیراعظم پرچھوڑدیا اور مؤقف اپنایا میرا تنخواہ سے کوئی تعلق نہیں، نہ دلچسپی ہے۔

ذرائع اسپیکرآفس کا کہنا تھا کہ تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، بے شک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، میرا کوئی مطالبہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں