اسلام آباد : قومی اسمبلی میں حریت پسند رہنما سید علی گیلانی سے متعلق قرارداد کی منظوری اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگیا ، اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی سےمتعلق قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان سید علی گیلانی وفات پر تعزیت کرتا ہے، سید علی گیلانی نےساری زندگی کشمیری عوام کیلئےوقف کر رکھی تھی، ان کو ایوان سلام پیش کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا کہ اسمبلی سیدعلی گیلانی کے خاندان کیخلاف بھارتی جارحیت کی مذمت کرتاہے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں سید علی گیلانی سے متعلق قرارداد کی منظوری اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس،قومی ایشوز کےحوالے سے معاملات زیر غورآئیں گے۔