جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا پابندیوں پر نظر ثانی، نرمی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کورونا کی صورت حال میں بہتری پر کیا گیا، کورونا کی پابندیوں پر نظر ثانی کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے، ویکسی نیشن کی بہتر شرح والے شہروں کے لیے پابندیوں میں نرمی ہوگی، کورونا پابندیوں میں نرمی سے زندگی معمول پر آئے گی۔

ملک کے شہر پشاور، نارووال، جہلم میں نصف آبادی کی کوروناویکسی نیشن ہو چکی ہے اسی طرح منڈی بہاؤالدین، بھمبر، باغ اور میرپور میں بھی نصف آبادی نے ویکسین لگوا لی ہے۔

- Advertisement -

اسکردو، گلگت، غذرمیں نصف سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نصف سے زائد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کر لی گئی ہے۔

40فیصد سے کم ویکسی نیشن شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی جبکہ شہر کی 40فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن پر پابندیوں کا خاتمہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں