اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جوہری ہتھیارجنوبی ایشیامیں استحکام کی ضمانت ہیں، نیشنل کمانڈ اتھارٹی

اشتہار

حیرت انگیز

چکلالہ : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے خطے میں روایتی اور جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی پیداوار کا نوٹس لیتے ہوئے قومی سلامتی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کا عزم کیا۔

اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کا ہیلی کاپٹر جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر چکلالہ میں اُترا تو چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کوخوش آمدید کہا۔

بعد ازاں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نیوکلیئرپروگرام کی سیکیوٹی پراطمینان کا اظہار کیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیار جنوبی ایشیا میں استحکام کی ضمانت ہیں۔

اجلاس میں کم ازکم جوہری ڈیٹرنس کی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں بلاسٹک کروز میزائل نظام کے حالیہ کامیاب تجربات پر سائنسدانوں کو مبارکباد بھی دی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں