تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’بااختیار کپتان ہوں، ٹیم کے مفاد میں فیصلے کرتا ہوں‘

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جو باتیں سلیکشن میٹنگ میں ہوں ، انہیں روم سے باہر نہیں نکلنا چاہئے، سلیکشن کے معاملے میں اتفاق اور نا اتفاقی ساتھ چلتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ہونے والے معاملات کو میڈیا کے نظر ہونے پر کہا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے کا فی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جو باتیں سلیکشن میٹنگ میں ہوں انہیں روم سے باہر نہیں نکلنا چاہئے، یہ میری ٹیم نہیں پاکستان کی ٹیم ہے جو کردار دیا گیا اسے پورا کر رہا ہوں۔

کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ با اختیار کپتان ہوں، ٹیم کی بھلائی کیلئے قدم اٹھا رہا ہوں، جو فیصلے کرتا ہوں وہ ٹیم کے مفاد میں ہوتے ہیں، اٹھارہ ماہ سے ٹیم کی کپتانی کررہا ہوں، اس عرصے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک سال سے کرونا کی صورت حال میں کرکٹ کھیل رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں نفسیاتی مسائل آرہے ہیں لیکن بھرپور کوشش ہے کہ اس صورتحال میں خود کو زیادہ سے زیادہ ریلیکس رکھیں، کرونا کی صورت حال میں کھلاڑی ایک دوسرے کو اعتماد دے رہے ہیں۔

جنوبی افریقا سے سیریز پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ہوم کنڈیشن میں مشکل ٹیم ہے، پوری کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقہ کیخلاف آخری سیریز کی کارکردگی دہرائیں۔

کراچی کنگز کے جارح مزاج اوپنر اور چار سال بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہونے والے شرجیل خان سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کیساتھ کھیلا ہوں وہ ایسی فارم میں ہیں جو کبھی بھی میچ کو بدل سکتے ہیں، شرجیل صحت مند ضرور ہیں لیکن ان کی فیلڈنگ مسئلہ نہیں ہے۔

 

Comments

- Advertisement -