وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دئیےگئے۔
بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کے پیشِ نظر اب ایف آئی اے طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنائی گئی ہے جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہو گا۔ ڈائریکٹر جنرل کم ازکم گریڈ 21 کا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہیں ہو گا۔
- Advertisement -
ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدے ہوں گے۔ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے بھی ہوں گے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈی جی کو 2 سال کےلئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔