اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزراءاسحاق ڈار، چوہدری نثار اور پرویزرشید بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری وزیراعظم کے دورہ امریکہ واقوام متحدہ اورپاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔
قومی سلامتی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ ،و زیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: قوم کو توقع ہے ہم معاشرےکےشیطانوں سےچھٹکارہ حاصل کریں،وزیراعظم
واضح رے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہ قوم کو توقع ہے کہ ہم معاشرے کے شیطانوں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔