تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

قومی اقتصادی کونسل نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) اجلاس میں 6.806 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے کا 2655 کلو میٹر ٹریک اپ گریڈ ہوگا، ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا کام تین پیکیجز میں کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق ٹریک اپ گریڈ سے مسافر ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، مسافر ٹرینوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 137 اور پھر 171 ہوجائے گی، ریلوے کی مال بردار گاڑیاں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بنے گی۔

ایکنک نے 11 ارب 7 کروڑ مالیت کے سنگل ونڈو منصوبے کی منظوری بھی دے دی، ایف بی آر کے منصوبے کی 2023 میں تکمیل ہوگی، منصوبے سے سرحد پار تجارت کے نظام اور طریقہ کار میں بہتری آئے گی۔

اعلامیہ کے مطابق سنگل ونڈو منصوبے کے تحت خودکار اندراج کے لیے مرکزی ہب تشکیل دیا جائے گا، تجارت کے لیے لائسنس، اجازت نامے، پیپر لیس پروسیسنگ میں مدد ملے گی، سنگل ونڈو منصوبے سے سرحد پار تجارت پر درجہ بندی میں بہتری آئے گی۔

اجلاس میں کراچی میں ریڈ لائن بی آرٹی منصوبے کی تعمیری لاگت میں تبدیلی کی منظوری دی گئی، ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ 78 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق یو ایس پاکستان نالج کوریڈور منصوبے کے پہلے فیز کی بھی منظوری دی گئی، نالج کوریڈور منصوبے پر 25 ارب 22 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت ایک ہزار طلبہ کو پی ایچ ڈی کے لیے اسکالر شپ دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -