اشتہار

وزرائے اعلیٰ کی عدم شرکت کے باعث قومی توانائی بچت پلان منظور نہ ہو سکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزرائے اعلیٰ کی عدم شرکت کے باعث قومی توانائی بچت پلان منظور نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی پلان پیش کر دیا گیا، تاہم وفاقی کابینہ توانائی پلان کی منظوری نہ دے سکی، وزرائے اعلیٰ کی عدم شرکت کے باعث قومی توانائی بچت پلان منظور نہ ہو سکا۔

توانائی بچت پلان پر خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، خواجہ آصف توانائی بچت پلان پر صوبوں سے مشاورت کریں گے۔

- Advertisement -

کابینہ کو بریفنگ کو بریفنگ میں کہا کہ توانائی پلان پر عمل درآمد کے لیے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی، امپورٹ بل میں 260 ارب روپے سے زائد کی بچت ممکن ہو پائے گی۔

حکومت کا مارکیٹس اور ریسٹورنٹ رات 8 بجے بند کرانے کا اعلان

اجلاس میں سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کرنے کا پلان بھی پیش کیا گیا، کابینہ نے شمسی توانائی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا، اجلاس میں توانائی پلان پر عمل درآمد کے لیے کوآرڈینیشن پلان بھی پیش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں