جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

یادگار دن جب سفید چنبیلی کو قومی پھول قرار دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چنبیلی کا پھول اپنی سفید رنگت، نزاکت کی وجہ سے خوب صورت اور خوش نما نظر آتا ہے۔ اسے پاکستان کا قومی پھول تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 15 جولائی 1961 کو کیا گیا تھا۔ آج اسی خوش رنگ، مہکتے لہکتے اور بہار دکھاتے پھول کے حوالے سے ایک یادگار دن ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ چنبیلی کو بعض‌ معاشرو‌ں میں امید کی کرن، سکون اور راحت کی نشانی اور خوش بختی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ اسی طرح یہ مختلف مذاہب میں بھی اہمیت رکھتا ہے اور اسے روحانیت میں‌ خاص مقام حاصل ہے۔

چنبیلی کو اس زمانے میں قومی نشان قرار دینے کی وجہ یہ تھی کہ یہ اس وقت کے متحدہ پاکستان میں ہر علاقے میں پایا جاتا تھا۔ اس پھول کی مختلف اقسام میں‌ جوہی، یاسمین اور دیگر شامل ہیں‌، لیکن سفید چنبیلی کو قومی نشان کے لیے منتخب کیا گیا جو ایک سدا بہار بیل پر کھلتا ہے۔ اس کے پتے چمک دار اور پھول چار یا پانچ پنکھڑیوں والا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

اس پھول کو پاکستانی ادب میں بھی اہمیت دی گئی اور تخلیق کاروں نے اپنے مضامین اور اشعار میں‌ اسے برتا اور پاکستانی مصوروں نے بھی اس پھول کو کینوس پر اتارا اور فطرت کی منظر کشی کرتے ہوئے اپنے فن پاروں میں‌ اسے نمایاں‌ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں