کراچی: ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگائےجانےکا عمل شروع ہو گیا۔ عبدالستارہاکی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ میں کھلاڑیوں کو ویکسین لگائی گئی۔
کھلاڑیوں کےعلاوہ کوچنگ اسٹاف اور تمام گراؤنڈ اسٹاف کو ویکسین لگائی گئی۔ 27کھلاڑی اور 7آفیشل سمیت مجموعی طور پر70 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔
ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد لگائی جائےگی۔ کوآرڈینیٹرپی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن صدرپی ایچ ایف خالدسجادکی درخواست پرکی گئی ہے، صدر خالد سجاد کھوکھر نےکھلاڑیوں کی حفاظت کیلئےخصوصی دلچسپی لی ہے۔
ہیڈکوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ویکسی نیشن کاعمل خوش آئندہے کراچی:کھلاڑی خوف کی فضاسے نکل کرپریکٹس کریں گے۔