تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قومی زبان اردو سے متعلق کینیڈا میں اہم مطالبہ

اوٹاوا: کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری میں اردو زبان کو بطور انفرادی قومی زبان شامل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کینیڈین حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ کینیڈا میں مردم شماری 2021 کے دوران اردو زبان کو بطور انفرادی قومی زبان شامل کیا جائے جبکہ ماں بولی کے خانے میں پنجابی شاہ مکھی اور پنجابی گورمکھی کا علیحدہ زبانوں کے طور پر اندراج کیا جائے۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانی کینیڈین شہریوں نے ہائی کمہشن سے کہا تھا کہ وہ کینیڈا میں مردم شماری کے لیے اردو کو بطور قومی جبکہ پنجابی کو مقامی زبان کے طور پر اندراج کرانے کی کوششیں کریں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے متعلقہ کینیڈین حکام کو ایک خط کے ذریعے اردو زبان کو کینیڈین مردم شماری میں انفرادی قومی زبانوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مطالبے کا مقصد کینیڈا میں آباد پاکستانی کینیڈین شہریوں کے قیمتی ثقافتی ورثہ کی پہچان اور ترویج ہے، حکومت سے درخواست کی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور پاکستان کے متنوع ثقافتی قومی منظر نامے میں رابطے اور ہم آہنگی کے مضبوط ذریعے کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -