اسلام آباد :پاکستان میں آج سرکاری سطح طور پر اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے،یہ دن 2009 سے ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال کی اس سال بھی 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منیا جارہا ہے اس دن وزیر اعظم ،وزرائے اعلیٰ اور کابینہ کے اراکین مندر،چرچ اور گردواروں کا دورہ کرتا ہے جہاں اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب رکھی جاتی ہیں اوراس دن تمام مذاہب سے تعلق رکھنے وال وں سے یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے باہمی محبت،امن اور بھائی چارہ کا پرچار کیا جا سکتا ہے۔
11اگست کو اقلیتوں کے قومی دن منانے کے پیچھے قائد اعظم محمد علی جناح کے وہ افکار کار فرما ہیں جو انہوں نے اپنی 11اگست 1947 میں کہا تھا کہ ’’آپ آزاد ہیں اپنے مندر اپنی مساجد یا جہاں آپ عبادت کرنا چاہیں،اپنی عبادت کیجیے،آپ کا مذہب کوئی سا بھی ہو یا کسی بھی رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہوں اس سے ریاست پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں۔
یاد رہے 2009 میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کا قومی دن سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ ہوا تھا جو پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ تھا جس کے بعد سے ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے،شہباز بھٹی عیسائی تھے جنہیں 2011 میں اندھی گولی کا شکار بنا دیا گیا تھا۔
11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دینے کے موقع پر اُس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ یہ دن اقلیتوں کی پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کو سراہنے کا دن ہے اس دن ہم انہیں یقین دلاتے ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان اُن کا بھی ملک ہے جیسے کہ کسی مسلمان کا ملک ہے۔