پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں بھارتی اقدامات کے جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، سندھ طاس معاہد بھی معطل کردیا گیا ہے، اٹاری اور واہگہ بارڈرکو بند کررہے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفرنہیں کرسکیں گے۔
بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائےگا، بھارت پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید کم کررہا ہے، 2019 میں تعلقات کو ہائی کمشنر کی جگہ قونصلر تک کردیا تھا
بھارتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 تک لایا جائےگا، پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت ہے
مقبوضہ کشمیر، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو بھی واپس بلارہا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی نے پہلگام واقعے پر بھارت کے پروپیگنڈے کا راز فاش کرتے ہوئے ایک اور جھوٹ بےنقاب کردیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی نے عادل حسین شاہ کی نماز جنازہ کی تصاویر بھی شائع کردیں، بھارتی میڈیا دعویٰ کرتا رہا کہ حملہ آوروں نے مذہب پوچھ کر صرف ہندوؤں کو قتل کیا۔
الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ عادل حسین شاہ کی نمازجنازہ میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ مغربی میڈیا کے معروف نام رائٹرز نے بھی پہلگام واقعے پر بھارت کے پروپیگنڈے کا ایک اور جھوٹ بےنقاب کردیا۔
رائٹرز نے بھی رپوٹ کیا ہے کہ پہلگام حملے میں مقبوضہ کشمیر کا شہری عادل حسین شاہ بھی جاں بحق ہوا، مغربی میڈیا رائٹرز نے عادل حسین شاہ کی نمازجنازہ کی تصاویر بھی شائع کردیں۔
جریدے نے بتایا کہ عادل شاہ کی نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ عمرعبداللہ شریک ہوئے، بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ آوروں نے مذہب پوچھ کرصرف ہندوؤں کو نشانہ بنایا۔