تازہ ترین

وزیراعظم پاکستان کی قومی سلامتی کا اجلاس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی کی قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل ملاقات کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں قومی سلامتی کا اعلی سطح کا اجلاس آج منعقد کیا گیا ہے، جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام شریک ہیں۔

meeting-urdu-post

اس اجلاس میں آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن سمیت ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال زیر امو ر آئے گی، ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور بھارتی افواج کی جانب سے کشمریوں پر حالیہ تشدد سمیت افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے امور زیر غور لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : دھرنے مسائل کا حل نہیں، نواز شریف،48 روز بعد وطن واپسی

ملک کی داخلی اور خارجی سیکورٹی کی صورتحال پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز مقبوضہ کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم کو بریفننگ دی جائے گی، اجلاس میں خاص طور پر پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے پر جاری کام پرمیاں محمد نوازشریف کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کو ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہے، جلد اسلام آباد جائیں گے، مریم نواز

قبل ازیں میاں محمد نوازشریف نےآرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ملکی داخلہ اور خارجہ پالیسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، یاد رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ سے دو ماہ بعد وفاقی دارالحکومت وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ہیں جہاں وہ آج سے باقاعدہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں شروع کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -