منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امتیازی اور ترجیحاتی رویے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن خراب نہ کرے۔

برسلز میں یورپین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں سیمینار سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے بھارتی اقدامات کو روکنا ہوگا، ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔

مشیر امور خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان پاکستان کی سلامتی کے لیے اہم ہے، پاکستان کے زمینی حقائق تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اورپاکستان کے بدلتے حقائق ملکی مفاد میں ہیں، سرتاج عزیز نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اسٹریٹیجک وژن سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات اور روس کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی جغرافیائی سٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں