جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

قومی سلامتی اجلاس، اسمبلی سیکریٹریٹ کی وضاحت آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت پر اسمبلی سیکریٹریٹ کی وضاحت آ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اجلاس میں ہمیشہ شریک ہونے کے خواہش مند ہوتے ہیں، تاہم قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیر اعظم بعض اپوزیشن لیڈرز کے تحفظات پر شریک نہیں ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بعض اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا، سیکریٹریٹ نے پھر اپوزیشن رہنماؤں کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق وزیر اعظم اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے خود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

’ہم شہادتیں دیتے ہیں اور آپ فوج مخالف نعرے لگاتے ہیں‘ آرمی چیف کا محسن داوڑ سے مکالمہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ اس اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی تھی اور وزیر اعظم عمران خان اس سےآگاہ تھے۔

انھوں نے بتایا کہ پہلے سے یہ طے تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ میں اجلاس میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن ہوں۔

وزیر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کے سامنے خصوصی طور پر افغانستان، مقبوضہ کشمیر اور اندرونی سیکیورٹی پر بات ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں