تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف 5اگست سے شروع ہونے والے مانچسٹر ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے پی سی بی نے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا۔

ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جب کہ بابر اعظم نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم،عمران، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

گزشتہ روز ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پراعتماد ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہوں، انگلینڈ کو فائٹ دیں گے، دو اسپنرز کھلانے پر غور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرانا مشکل ہےلیکن ہرائیں گے، اچھی ٹیم کو ہرانا ہے تو چیلنجزکا سامنا کرنا ہوگا، انگلش بیٹنگ نے اسٹرگل کیا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپنرز کو شامل کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں