منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

قومی اسکواڈ سری لنکا روانہ، ایئرپورٹ پرمداحوں کی سیلفیاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور سے کولمبو روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ نجی ایئر لائن کی پرواز پر براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوا، روانگی سے قبل کھلاڑی ایئرپورٹ لاؤنج میں داخل ہوئے تو شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

یہ سات سال بعد پہلا موقع ہے جب قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہوئی ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، شاہینز اور آئی لینڈرز کےدرمیان پہلا ٹیسٹ سولہ جولائی سے گال اور دوسرا چوبیس جولائی سےکولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچے گی۔

اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ

سپورٹس اسٹاف

منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) کوچ، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹینٹ منیجر)، کرنل (ر) محمد مکرم (سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر محمد خرم سرور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ ) اور ملنگ علی (مساجر)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں