جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شاندار افتتاح آج ہوگا ، عوام کا داخلہ فری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیشنل سٹیڈیم کراچی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی ، جس میں  نامورگلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا تقریب کو چار چاند لگائیں گے تاہم عوام کا داخلہ فری ہے‌۔

تفصیلات کے مطابق قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہوگیا، نوتعمیر اسٹیڈیم کا افتتاح آج صدرمملکت کریں گے۔۔

اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج شام ہوگی، جس میں نو تعمیر اسٹیڈیم کا افتتاح صدرمملکت کریں گے۔

اس موقع پر عوام کا داخلہ فری ہے، تقریب میں نامور گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا تقریب کو چار چاند لگائیں گے جبکہ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔

نئی پویلین عمارت کے ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں، شائقین اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیارکی سہولتوں کا اضافہ کیا ہے ساتھ ہی نئی ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور گرل نصب کی گئی ہے۔

شائقین کے بہتر ویو کے لئے جنگلے ختم کردیے گئے ییں جبکہ ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور پیڈسٹرین برج بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے بعد آج نیشنل سٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی ٹیم نے بھی قومی فریضہ سمجھ کر کام کیا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا لیکن اللہ تعالٰی نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا ۔

خیال رہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم ٹرائی سیریز کے دو میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ یگاایونٹ کاآغازبھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی سےہی ہوگا، جس میں پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں انیس فروری کوٹکرائیں گی۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں