بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

نیشنل اسٹیدیم دنیا کا واحد اسٹیڈیم جہاں امریکا کے صدر بھی میچ دیکھ چکے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم دنیا کا وہ واحد کرکٹ اسٹیڈیم ہے جہاں سپرپاور امریکا کے صدر بھی میچ دیکھنے کے لیے بنفس نفیس آچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا کے صدر ڈوائٹ آئزن ہاور 1950 کے عشرے میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران اس وقت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے تھے، یہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ میچ تھا، امریکی صدر کو بتایا گیا کہ کرکٹ کس طرح ہوتی ہے اور یہ کیسا کھیل ہے۔

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کافی تاریخی اسٹیڈیم ہے، 1959 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈوائٹ آئزن ہاور نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ٹیسٹ میچ کراچی کے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا تھا۔

امریکی صدر ڈوائٹ آئزن ہاور نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ لیجنڈز حنیف محمد، فضل محمود اور امتیاز احمد سمیت پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات بھی کی تھی۔

11 مارچ 1996 کو یہاں ایک بہت تاریخی میچ ہوا تھا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس میچ میں برائن لارا نے سنچری اسکور کی تھی جبکہ راجر ہارپر نے چار وکٹیں حاصل کی تھیِں۔

اس وقت کافی مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم جنوبی افریقہ کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور وہ 1996 کا تاریخی کوارٹر فائنل میچ ہار گئی تھی۔

یہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کسی بھی انٹرنیشنل گلوبل ایونٹ کا آخری میچ تھا، ان 19 فروری کو یہاں چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں