نیشنل ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں تمام ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہی ہیں۔
نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرا میچ سدرن پنجاب اور سندھ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور سندھ کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں سندھ کی بیٹنگ جاری ہے، 5 اوورز میں سندھ کو مزید 54 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے کپتان صہیب مقصود اور اعظم خان کریز پر موجود تھے جب اعظم خان نے شاٹ کھیلا تو صہیب مقصود رنز کے لیے کریز پر نکل پڑے۔
لیکن اعظم خان بیٹسمین کو دیکھنے کے بجائے مسلسل بال کو دیکھتے رہے اور رن لینے کے لیے آگے نہیں نکلے جبکہ صہیب مقصود اعظم خان کے پاس پہنچ چکے تھے۔
اعظم خان نے جب دیکھا کہ فیلڈر نے گیند کو پکڑ لیا ہے وہ واپس اپنی کریز میں چلے گئے اس طرح صہیب مقصود رن آؤٹ ہوگئے۔
صہیب مقصود کے رن آؤٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن آؤٹ ہونے پر کپتان اعظم خان پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ سندھ کی ٹیم وکٹ کا جشن منارہی ہے۔
MASSIVE moment in the game!
Sohaib and Azam end-up at the same end and the @southern_punjab skipper has to return to the dugout.#SINDHvSP Live: https://t.co/bDrYN7EtBg#NationalT20Cup | #KhelTouHoRahaHai pic.twitter.com/NA1UPGNtKg— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2021