نیشنل ٹی 20 کپ کے کراچی میں آغاز سے قبل رینجنل ٹیموں کو مشکلات درپیش ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے اٹھارہ ٹیموں نے کراچی میں پڑاو ڈال دیا ہے لیکن ایونٹ کے آغاز سے قبل ریجنل ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رینجنل پلئیر کا کہنا ہے کہ کم گراونڈز کی وجہ سے ٹریننگ پلانز متاثر ہونے لگے، ریجنز کی اکثر ٹیموں کو رات دیر تک علم نہیں ہوتا اگلے دن پریکٹس ہے یا نہیں۔
کھلاڑی نے بتایا کہ جب سے کراچی آئے ہیں پریکٹس کا وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے، گراونڈز پر اسپائک شوز پہنے سے گراونڈ انتظامیہ روک رہی ہے، جواز پوچھنے پر کہا جاتا ہے ایک دن کی ٹریننگ کیلئِے پچز خراب نہیں کراسکتے۔
دوسری جانب گراؤنڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پچ اس کنڈیشن کی نہیں کہ اسپائیک شوز کی اجازت دے سکیں، کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کیلئے فیلڈنگ ڈرلز کو ترجیح دی ہے۔
ٹیم آفیشلز کا کہنا ہے کہ انجری کے خطرات کے باوجود کھلاڑی رسک لینے پر مجبور ہیں، واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی 24 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے۔