پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

لاہور بلیوز نے نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: لاہور بلیوز نے نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل جیت لیا، پشاور ریجن کی ٹیم حتمی مقابلے میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میں لاہور بلیوزنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ریجن کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے عمر صدیق 64 اور جنید علی 30 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نیشنل ٹی 20 کپ: صاحبزادہ فرحان نے فخر زمان کا ریکارڈ برابر کردیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل مقابلے میں پشاور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز اسکور کیے۔

پشاور کے کپتان افتخار احمد 34 اور محمد ذوالکفل 32 رنز اسکور کرسکے، لاہور کی جانب سے سلمان مرزا نے 4 اور محمد عرفان نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

طاہر بیگ نیشنل ٹی 20 کپ میں عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ، ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں