جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نیشنل ٹی 20، سندھ نے بلوچستان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، بلوچستان پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 29 ویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، بلوچستان کی جانب سے 114 رنز کا ہدف سندھ نے 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سندھ کی جانب سے محمد طحہٰ47،دانش عزیز19رنزبناکر ناقابل شکست رہے، بلوچستان کے بولر محمد ابراہیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل سندھ کی دعوت پر بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو تیرہ رنز بنائے تھے ، سہیل اختر 37 اور عبدالواحد بنگل زئی 29 رنز بناکر نمایاں رہے، سندھ کے بولر ابرار احمد نے پندرہ رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں