تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

نیشنل ٹی 20 آج سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے ہوگا، شائقین کو داخلے کیلئے ٹکٹوں کے ہمراہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لانا لازمی ہوگا۔

قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں آج سے شروع ہورہی ہے، دو مرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ تماشائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اسٹینڈز سے سنسنی خیز میچز دیکھیں گے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو مقابلے کھیلے جائیں گے، تین بجے ناردرن ٹیم اور بلوچستان کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا جب کہ 7:30 بجے خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اسٹیڈیم میں پچیس فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت ہوگی اور ساتھ ٹکٹوں کے ہمراہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لانا لازم ہے۔

نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ 6 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم میں نیشنل ٹیموں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -