تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وفاقی حکومت نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو فعال کردیا

وفاقی حکومت نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو فعال کرتے ہوئے ٹیرف کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کا تقرر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ممبر این ٹی سی نعیم انور کو چیئرمین نیشنل ٹیرف کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت تجارت نے ممبران، چیئرمین این ٹی سی کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن مین کہا گیا ہے کہ این ٹی سی کے چار نان ٹیکنیکل اور ایک ٹیکنیکل ممبر تعینات کیا گیا ہے، ممبر این ٹی سی نعیم انور کو نیشنل ٹیرف کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم انور، عبدالرشید شیخ، محمد اقبال تابش ممبر این ٹی سی تعینات کیے گئے ہیں۔

احمد شیراز، عمران ضیا کو بھی ممبرز این ٹی سی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام ممبران اور چیئرمین کی تعیناتی پانچ سال کی مدت کے لیے ہوگی۔

Comments

- Advertisement -