جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل چیف سلیکٹر محمد وسیم کریں گے، محمد وسیم نے کوچ اور کپتان سے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں بھی ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: غلطیوں سے جتنا سیکھا جائے وہ بہتر ہوگا، بابر اعظم

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو کراچی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیل کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 88 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کل خصوصی طیارے سے راولپنڈی پہنچیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں