جمیکا: ویسٹ انڈیز میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے گیارہ ارکان کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، تمام افراد کی رپورٹس منفی آئی، کرونا رپورٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج ہونے جارہا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد قومی اسکواڈ چھ سے سات اگست تک گیانا میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، جس کے بعد اسکواڈ جمیکا روانہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل
جہاں دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، سبینا پارک میں شیڈول سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلا جائےگا۔
ٹیسٹ اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ(فٹنس سے مشروط)، زاہد محمود