جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نوجوانوں کی فلاح و بہتری کے لیے وفاقی حکومت کا انقلابی قدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نوجوانوں کی فلاح و بہتری کے لیے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس سروے شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی ترقی کےلئے ضروری کوائف اور اعدادوشمارجمع کرناہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس ضلعی سطح پر اپنی نوعیت کاپہلاقومی جائزہ پروگرام ہوگا جس کا مقصد نوجوانوں کی ترقی کےلئے ضروری کوائف اور اعدادوشمارجمع کرناہے۔

اس پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کی سماجی اوراقتصادی ترقی یقینی بنانے میں مدد ملے گی بلکہ صوبوں میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے فنڈز خرچ کرنے کے کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈارکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی تھی ۔

اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام ر شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور عثمان ڈار نے ’کامیاب نوجوان‘ کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی ۔

عثمان ڈار نے کہا پہلی بارملک بھرکےنوجوانوں سےمتعلق ڈیٹابیس اکٹھاکیاجائےگا، منصوبےکےآغازکے لئےمحکمہ شماریات کی خدمات لےلی گئیں، ملک بھرمیں اضلاع اورتحصیل کی سطح پرسروےکیاجائےگا اور تعلیم،صحت یاروزگار؟نوجوانوں کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کس صوبےمیں نوجوانوں کوکون سے مسائل ہیں حکومت پتہ لگائےگی، حکومت سروے کے دوران ہر نوجوان کی ذاتی رائے لےگی، سروے رپورٹ آتے ہی نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کردیاجائےگا ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

اس سے قبل بھی پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا، چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت بھی دی، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سےدعوت نامہ ملنانوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں