اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

’26اپریل کو ہڑتال کیلیے کوئی پتھر نہیں مارنا، صرف اپیل کرنی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے تلقین کی ہے کہ 26 اپریل کو غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے ہونے والی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے کسی کو ایک پتھر تک نہیں مارنا بلکہ صرف اپیل کرنی ہے، گلی گلی جاکر ہڑتال کی کال دینی ہے اور اسے کامیاب کرنا ہے۔

اسلام آباد میں بڑے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کہتا ہوں آج یکجہتی کی خاطر کنٹینروں کو نہیں گرایا، وزیراعظم کو بتانا چاہتاہوں انسانوں کے سمندر کو کٹینر نہیں روک سکتے، وزیراعظم  فلسطین کےلیے کردار اداکریں ورنہ آئندہ کنٹینرگرادیں گے اگلی بار اسلام آباد آئے تو  ہمیں کنٹینر نہیں روک سکیں گے آج دنیا کو یکجہتی دکھانےکےلیے کنٹینر نہیں ہٹا رہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہمجھے پتا ہے آج غزہ مارچ کے شرکا اسلام آباد سے واپس نہیں جانا چاہتے لیکن غزہ مارچ کے شرکا واپس جائیں اور 26 اپریل کی ہڑتال کو کامیاب کریں، ہڑتال کےلیے کسی کو ایک پتھر نہیں مارنا صرف اپیل کرنی ہے اور 27 اپریل کو میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کہتا ہوں اٹھو اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھاؤ، حکمران یقیناً امریکا کےغلام ہوں گے لیکن عوام غلام نہیں ہیں حکمرانوں سےمطالبہ ہےپاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے دیاجائے کیونکہ حماس بڑی سیاسی قوت ہے امریکا نے اسے اقتدار میں آنے نہیں دیا، پاکستان میں حکمران کےساتھ اپوزیشن بھی  غزہ کےلیےکوئی کام نہیں کررہی، حکمران اوراپوزیشن امریکااوراسرائل کےمظالم کی مذمت نہیں کرتے حکمرانوں اور اپوزیشن کو کہتا ہوں غزہ کیلئے نہیں اٹھو گے تو اقتدار اور مقبولیت چلی جائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں