ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

’نہ تیری نہ میری ہڑتال، پوری قوم کی ہڑتال 26 اپریل کو ہوگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف 26 اپریل کو تاریخی ہڑتال ہو گی۔

ملتان میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ تاجروں کی درخواست اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 26 تاریخ کو ملک گیر تاریخی ہڑتال ہو گی کیونکہ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ غزہ سے یکجہتی کا ہے اس لیے پوری قوم یکجا ہو کر ہڑتال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے 22 تاریخ کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا لیکن تاجروں کی کچھ تنظیموں نے اپنے طور پر ہڑتال کی کال دے دی، تاجر رہنماؤں نے ملاقات کر کے درخواست کی کہ 26 تاریخ کو سب مل کر ہڑتال کر کے اہلِ غزہ سے یکجہتی کا پیغام دیں، ہم نے ہڑتال کی تاریخ تبدیل کی کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے کہ میری ہڑتال کہ تیری ہڑتال، یہ پوری قوم کو ہڑتال ہو گی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ صہیونی تحریک دوسروں کی زمین پر قبضوں اور تشدد پر مبنی ہے، صیہونیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کی طاقت مغرب، امریکہ اور عرب حکمرانوں سے ملی ہوئی ہے،فلسطین کی حمایت انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ ہمارے عقیدے و ایمان کا مسئلہ ہے، فلسطینی تحریک کی مزاحمت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ان کا حق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں