واشنگٹن : امریکی صدر کی جانب سے متنازعہ تیل پائپ لائن کی حمایت کے خلاف امریکہ کےنواحی علاقوں کے شہری ٹرمپ کےخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔
تفصیلات کےمطابق متنازعہ تیل پائپ لائن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کےخلاف ہزاروں افراد نےواشنگٹن میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہرے میں شامل افراد نے امریکی صدر کے پتلے نذر آتش کرنے کےبعد وائٹ ہاؤس کی جانب احتجاجی مارچ کیا۔
احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھاکہ ڈکوٹا ایکسس اور کی اسٹون پائپ لائن کےمنصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا تو کئی دیہات پینے کےصاف پانی سے محروم ہوجائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن میں ہونے والےاحتجاج میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھےجن پر پانی زندگی ہےاور پانی کی حفاظت کرو کے نعرے درج تھے۔
مزید پڑھیں:صدرڈونلڈٹرمپ کوجھٹکا،نیا سفری حکمنامہ چیلنج کردیاگیا
یاد رہےکہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اورجھٹکالگاجب سفری پابندیوں سے متعلق ٹرمپ کا نظرثانی شدہ حکم پانچ ریاستوں نے چیلنج کر دیاتھا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایچ 4ویزا کے حامل افراد کو ملازمت سے روکنے کا فیصلہ
واضح رہےکہ دو روز قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو مزید مشکلات سے دوچار کرتے ہوئےایچ 4 ویزا کے حامل افراد کوملازمت سے روکنے کا فیصلہ کیاتھا۔