جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

’نیٹو نے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی منتقلی شروع کر دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو نے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی منتقلی شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں نیٹو کا سربراہی اجلاس جاری ہے جس کا اہم ایجنڈا روس یوکرین جنگ ہے۔ اجلاس میں امریکا اور اتحادیوں کی یوکرین کو ایف 16 طیارے بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ نیٹو نے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی منتقلی شروع کر دی ہے، روس کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے کیلیے یوکرین کو طیارے دیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ایف 16 طیارے ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے یوکرین بھیجے جا رہے ہیں۔

فوجی اتحادی کے 32 رکن ممالک کا امریکا میں سربراہی اجلاس جاری ہے۔ 3 روزہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں چین سے متعلق اور مستقبل کی پالیسی پر غور ہوگا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا، ڈنماک اور نیدرلینڈ کا طیارے بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق ناروے کی جانب سے بھی یوکرین کو 6 ایف 16 طیارے دیے جائیں گے۔

ادھر، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین روس کو کے خلاف برطانیہ کے میزائل استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین برطانیہ کے فراہم طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کر سکتا ہے، برطانیہ کی جانب سے فراہم سٹارم شیڈو میزائل یوکرینی افواج کیلیے تھے۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں بیجنگ نے کہا کہ نیٹو کے حملوں اور سرد جنگ کی سخت مخالفت کرتے ہیں، فوجی اتحاد کی نام نہاد سکیورٹی دوسرے ممالک کی سلامتی کی قیمت پر ہے۔

چین نے کہا کہ نیٹو کے اقدامات نے دنیا اور خطے کیلیے سلامتی کے خطرات پیدا کیے، بیجنگ نیٹو کی جانب سے چین پر حملوں اور الزام تراشیوں کا مخالف ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ نیٹو ہمیشہ اپنے اقدامات کے الزامات دوسروں پر ڈالتا رہتا ہے، فوجی اتحاد ایشیا میں بڑھنے اور علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، اتحاد کا ایشا میں داخلے کا ایک ہی مقصد چین کو غیر مستحکم اور کمزور کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں