پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

نیٹو نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرروس کی وضاحت مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: نیٹو نے روسی طیاروں کی جانب سےترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کی جانب سے دی جانے والی وضاحت مسترد کردی۔

نیٹو کا موقف تھا کہ روس شام میں اپنی زمینی فوج میں اضافہ کررہا ہے اور سمندروں میں بھی جگہ بنارہا ہے اس کا یہ موقف کہ غلطی سے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تسلیم نہیں کیاجاسکتا ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردگان نے تنبیہہ کی ہے کہ ان کے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرترکی کے صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے۔

برسلز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی پر حملہ نیٹو پر حملہ ہے۔

اس موقع پرنیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد کوملنے والی اتحاد کے مطابق روس شام میں بری افواج تعینات کررہا ہے اور بحیرہ روم میں اپنی بحری طاقت میں بھی اضافہ کررہا ہے۔

دوسری جانب روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ شام میں داعش کے خلاف سرگرم روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم ترکی کی جانب سے تازہ الزامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو دو مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ترک حکومت نے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں